اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں 4 کشمیریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق بڈگام میں گزشتہ روز چار کشمیریوں کو ہلاک کردیا گیا تھا،جس کے بعد سو پور میں بھارتی اہلکاروں نے کریک ڈائون کیااور گھروں میں گھس گئے۔کشمیر انتظامیہ نے حریت رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کرکے وادی میں کرفیولگادیا ۔ بڈگام میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں کشمیریوں کی ہلاکت پر حریت رہنماؤں نے ہڑتال کا اعلان کیاتھا۔
.......
/169